Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کیف (انٹرنیشنل ڈیسک/نیوز ایجنسیاں)یوکرین کے دارالحکومت کیف اور گرد و نواح میں روسی میزائل حملوں کے نتیجے میں کم از کم 5 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہوگئے۔یوکرینی حکام کے مطابق روسی میزائل حملوں کا سلسلہ رات گئے جاری رہا جس میں رہائشی عمارتوں اور گوداموں کو نشانہ بنایا گیا۔ حملوں کے بعد متعدد مقامات پر آگ بھڑک اٹھی جبکہ گاڑیاں بھی متاثر ہوئیں۔یوکرین کی اسٹیٹ ایمرجنسی سروس کے مطابق ایک طبی مرکز کی عمارت میں بھی آگ لگ گئی جبکہ تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے دبے افراد کی تلاش اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ریسکیو اہلکاروں نے ملبے سے کم از کم ایک شخص کو زندہ نکال لیا جبکہ مزید افراد کی تلاش کی جارہی ہے۔دوسری جانب پولینڈ کی فوج نے روسی حملوں کے پیش نظر احتیاطی فوجی فضائی کارروائیاں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔حکام کے مطابق حملوں سے ہونے والے نقصانات کا مکمل جائزہ لیا جارہا ہے جبکہ امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔