کوئٹہ، بلوچستان میں ٹرین سروس ایک روز کے لئے معطل ٹریک کی ضروری مرمت مکمل ہونے کے بعد ٹرین سروس معمول کے مطابق بحال کر دی جائے گی،ریلوے حکام

کوئٹہ(ویب ڈیسک) بلوچستان میں ٹرین سروس ایک روز کے لئے معطل کر دی گئی، کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس جمعرات کو روانہ نہ ہو سکی۔ریلوے انتظامیہ کے مطابق بلوچستان میں ریلوے ٹریک کی مرمت کے باعث ٹرین سروس ایک روز کیلئے معطل کی گئی ہے۔انتظامیہ کے مطابق پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو بھی جیکب آباد میں روکنے کا فیصلہ کیاگیا، ٹریک کی ضروری مرمت مکمل ہونے کے بعد ٹرین سروس معمول کے مطابق بحال کر دی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *