Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کوئٹہ(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما اختر بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی صوبے کی معاشی خوشحالی اور ترقی کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی کی قیادت میں اڑھائی سال کے دوران بلوچستان بھر میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کئے گئے ہیں جس سے صوبے کے عوام بھر پور استفادہ کررہے ہیں،پاکستان پیپلزپارٹی کی مخلوط صوبائی حکومت وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی کی قیادت میں اپنے پانچ سال پورے کریگی۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں اختر بلوچ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی غریب اور متوسط طبقے کی جماعت ہے اور پیپلزپارٹی جب بھی برسراقتدارآئی ہے عوام کی بلارنگ و نسل خدمت کو یقینی بنایا ہے یہی وجہ ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے اپوزیشن اور حکومتی ارکان کو یکساں بنیادوں پر فنڈز کی فراہمی یقینی بنائی جس سے صوبے میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل ہوئے اوراب بھی کئی ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کو مفت تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات اٹھائے صوبے میں غیر فعال اسکولوں اور ہسپتالوں کو فعال کرکے وہاں عملے کی حاضری کو یقینی بنایا گیا ہے اور ہسپتالوں میں داخل مریضوں کو 100فیصد مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے جس کا سہرا وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی کے سرجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی کواسوقت مخلوط صوبائی حکومت میں شامل مسلم لیگ(ن)،بلوچستان عوامی پارٹی کی مکمل حمایت حاصل ہے اورانشاء اللہ صوبائی حکومت اپنے پانچ سال پورے کریگی۔