Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کوئٹہ(ویب ڈیسک) آل بلوچستان گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ رشوت نہ دینے پر 1کروڑ 32لاکھ روپے کی رقم لیپس کرنے کے ذمہ داروں کے خلاف فوری طور پر غیرجانبدارانہ تحقیقات کی جائیں اور رقم لیپس کرنے کا جرم ثابت ہونے پر متعلقہ افسران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے بصورت دیگر آل بلوچستان گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن سخت احتجاج پر مجبور ہوگی، آل بلوچستان گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن صوبے بھر کے ٹھیکیداروں کی نمائندہ تنظیم ہے جو ٹھیکیداروں کے مفادات کے تحفظ کو یقینی بنائے گی اورکسی بھی غیرقانونی عمل کے خلاف اپنی بھر پور اور موثر آواز اٹھائے گی اور کسی کو یہ اجازت نہیں دے گی کہ وہ ٹھیکیدا ر برادری کے خلاف ذاتیات کرے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ محکمہ خزانہ حکومت بلوچستان نے 30جنوری 2026ء کو مکمل ہونے والے ایک منصوبے کیلئے 1کروڑ32لاکھ روپے کی رقم ریلیز کی جس کی ادائیگی کیلئے متعلقہ ٹھیکیدار سے رشوت طلب کی گئی جو نہ دینے پرایگزیکٹو انجینئر عبدالغفار مندوخیل نے 30جون کوفنڈز لیپس کردیئے گئے جس کی آل بلوچستان گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں افسوس ہے کہ ایگزیکٹو انجینئر عبدالغفار مندوخیل کے خلاف ان سنگین الزامات کے باوجودسی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ نے کوئی بھی ابھی تک نہ تو کوئی محکمانہ انکوائری عمل میں لائی ہے اور نہ ہی انکے خلاف کوئی کارروائی کی گئی ہے اب ہم باقاعدہ طور پر چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر کو اپنی شکایت اور تمام متعلقہ حقائق سے آگاہ کریں گے اور امید رکھتے ہیں کہ چیف سیکرٹری بلوچستان اس معاملے میں کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائیں گے اور ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور متعلقہ ٹھیکیدار کو فوری طور پر 1کروڑ 32لاکھ روپے کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آل بلوچستان گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن واضح کرنا چاہتی ہے کہ اگرہماری شکایات کے ازالے کے لئے فوری طور پر اقدامات نہیں اٹھائے گئے تو ایسوسی ایشن ایگزیکٹو انجینئر عبدالغفار مندوخیل کے خلاف قانونی کارروائی کریگی۔ترجمان نے کہا کہ ہمارا مقصد کسی فرد کو بلا ثبوت بدنام کرنا نہیں بلکہ الزامات کی شفاف، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ آل بلوچستان گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی،چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر،چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ،محکمہ سی اینڈ ڈبلیواوراینٹی کرپشن سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ رشوت نہ دینے پر فنڈز لیپس کرنے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائیں اور غفلت کے مرتکب افسران اور عملے کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔