Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

پشاور (ویب ڈیسک)حیات آباد چلڈرن ہسپتال کا منصوبہ 4 سال میں مکمل ہونا تھا، تاہم 14 سال گزرنے کے باوجود منصوبہ پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکا۔دستاویز کے مطابق 2012 میں منظور کیے گئے منصوبے کی لاگت 2.2 ارب روپے سے بڑھ کر 7.96 ارب روپے ہوگئی ہے۔ منصوبے میں تاخیر، ڈیزائن میں تبدیلی اور فنڈز کے مسائل لاگت میں اضافے کا سبب بنے۔چلڈرن ہسپتال کا تعمیراتی کام 95 فیصد مکمل ہوچکا ہے، جبکہ ہسپتال کے آلات اور دیگر ریونیو اجزا کا کام 54 فیصد مکمل ہوا ہے۔دستاویز کے مطابق ہسپتال کی تکمیل کیلئے مزید 1.796 ارب روپے درکار ہیں۔ جنریٹر کی خریداری کے لیے 501.4 ملین روپے جبکہ ہسپتال کے آپریشنل اخراجات کے لیے 3 ارب روپے سے زائد درکار ہیں۔دستاویز میں بتایا گیا کہ ہسپتال کی تکمیل، جنریٹر اور آپریشنل اخراجات کے لیے مجموعی طور پر 5.3 ارب روپے درکار ہیں