یکم جولائی سے 20 اگست تک پٹرول پر لیوی 66.64، ڈیزل پر 79.54 سے بڑھا کر 80، 80 روپے کی گئی، وزارت توانائی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزارت توانائی (پٹرولیم ڈویژن)کی جانب سے یکم جولائی سے 20 اگست تک پٹرولیم لیوی کی شرح کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں، یکم جولائی 2026 کو پٹرول پر فی لٹری لیوی 66 روپے 64 پیسے جبکہ ڈیزل پر 79 روپے 54 پیسے تھی جو 20 اگست 2026 کو 80، 80 روپے ہو گئی۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں پیش کئے گئے غیر نشاندار سوالات اور ان کے جواب میں آصف خان کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیر برائے توانائی (پٹرولیم ڈویژن)علی پرویز کی جانب سے بتایا گیا کہ غیر معمولی بین الاقوامی منڈی کے اتار چڑھاؤ کے دوران صارفین کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے پٹرولیم لیوی کی شرح میں کمی کی گئی تھی، منظور شدہ بجٹ کے ہدف کے مطابق مرحلہ وار اس کو بحال کیا گیا ہے، ان کی طرف سے دیئے گئے اعداد و شمار کے مطابق یکم جولائی 2026 سے 20 اگست 2026 تک پٹرول پر لیوی 13 روپے 36 پیسے بڑھائی گئی ہے جبکہ ڈیزل پر فی لٹر یکم جولائی 2026 کو مقرر 79 روپے 54 پیسے میں بتدریج کمی کرتے ہوئے 11 جولائی 2026 کو 70 روپے 82 پیسے جبکہ 20 اگست کو اسے بڑھا کر 80 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ رواں مالی سال کے وفاقی بجٹ میں پٹرولیم لیوی کی وصولیوں کے ضمن میں 1676 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کی بنیاد پر پٹرول اور ڈیزل پر اوسط فی لٹر لیوی 80 روپے ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *