Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کراچی(ویب ڈیسک)یومِ آزادی پاکستان کی تقریبات کے سلسلے میں پیام پاکستان اور اے جی ایس گروپ آف اسکولز کے زیر اہتمام ”یومِ پرچم پاکستان، تجدیدِ عہد“ کے عنوان سے پروقار تقریب قائداعظم میوزیم، فلیگ اسٹاف ہاو ¿س، کراچی میں منعقد ہوئی، جس کا عنوان ”ا س پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں“ تھا۔ تقریب کا مقصد قومی پرچم کے تقدس، قومی یکجہتی، اتحاد و اتفاق اور پاکستان سے والہانہ محبت کے جذبے کو اجاگر کرنا تھا۔تقریب کے مہمان خصوصی سابق گورنر سندھ جنرل (ر) معین الدین حیدر اور ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی انتھونی نوید نے پیام پاکستان کے بانی و چیئرمین اقبال یوسف، چیف آرگنائزر رانا اشفاق رسول، ایم پی اے فیصل موسیٰ، حافظ نسیم الدین، بشپ آف کراچی فریڈرک جان، فادر ماریو، سلیم مائیکل ایڈووکیٹ، نعیم قریشی، اویس ادیب رائے پوری، سید ذوالفقار شاہ، غلام محمد خان اور دیگر شخصیات کے ہمراہ قومی پرچم لہرایا اور یومِ آزادی کا کیک کاٹا۔اس موقع پر شرکا نے قومی پرچم کی اہمیت و عظمت، قیام پاکستان کے مقاصد اور ملک کی ترقی و استحکام کے لیے اجتماعی عزم کا اظہار کیا۔ شرکا نے پاکستان کی سلامتی، خوشحالی، استحکام اور قومی یکجہتی کے لیے تجدیدِ عہد کرتے ہوئے کہا کہ قومی پرچم ملک کی آزادی، خودمختاری اور اتحاد کی علامت ہے، اس کے تقدس کا احترام ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے۔تقریب کے دوران قومی پرچم کے سائے تلے اتحاد و یکجہتی کے عزم کو اجاگر کیا گیا اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔11 اگست کو اقلیتوں کے عالمی دن کی مناسبت سے اقلیتی برادری سے اظہار یکجہتی کے لیے بھی کیک کاٹا گیا۔ مقررین نے ملک کی تعمیر و ترقی میں اقلیتی برادری کے کردار کو سراہتے ہوئے قومی یکجہتی اور باہمی احترام کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔پیام پاکستان کے بانی و چیئرمین اقبال یوسف، چیف آرگنائزر رانا اشفاق رسول اور آرگنائزنگ سیکریٹری ندیم شیخ ایڈووکیٹ نے تقریب میں شرکت کرنے والے اہل وطن، تعلیمی و سماجی شخصیات اور محب وطن شہریوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قومی پرچم کے تقدس اور پاکستان سے محبت کے اظہار کے لیے ایسی تقریبات قومی جذبے کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔