یومِ آزادی، سعودی ریاض ایئر کا پاکستان کیلیے فضائی آپریشن شروع کرنے کا اعلان

ریاض / اسلام آباد (انٹرنیشنل ڈیسک)سعودی عرب کی نئی ایئرلائن ریاض ایئر (آج)14اگست پر پاکستان کےلئے باقاعدہ فضائی آپریشن شروع کرے گی، اس سلسلے میں ریاض ایئر 14 اگست کو اسلام آباد جبکہ 18 اگست کو لاہور کےلئے پروازیں شروع کرے گی۔ اسلام آباد کےلئے ہفتہ وار 7پروازیں اور لاہور کےلئے 3پروازیں چلائی جائیں گی۔ریاض ایئر اپنے فضائی آپریشن میں بوئنگ 9-787 ڈریم لائنر طیارے استعمال کرے گی۔ ذرائع کے مطابق نئی ایئرلائن کے آنے سے ملک میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *