یمنی فوج کی 24 گھنٹوں کے دوران حوثیوں کے خلاف 81 کارروائیاںمتعدد حوثی فیلڈ کمانڈروں اور عناصر کی ہلاکت، گاڑیوں، سازوسامان اور خطرے کے ذرائع کو تبا ہ کیاگیا

صنعا(انٹر نیشنل ڈیسک)یمنی فوج نے  اعلان کیا ہے کہ اس نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 81 فوجی کارروائیاں کی ہیں، جن میں ملک کے مختلف محاذوں اور جنگی علاقوں میں حوثی ملیشیا سے وابستہ ٹھکانوں اور عناصر کو نشانہ بنایا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مسلح افواج کے ترجمان کرنل ماجد عبداللہ الزبیری نے ایک بیان میں کہا کہ ان کارروائیوں میں تمام محاذوں اور جنگی علاقوں میں جنگ بندی کی لائنوں کے ساتھ حوثی ملیشیا کے عناصر اور ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کارروائیوں کے نتیجے میں متعدد حوثی فیلڈ کمانڈروں اور عناصر کی ہلاکت کے علاوہ ملیشیا کی متعدد گاڑیوں، سازوسامان اور خطرے کے ذرائع کو تباہ کر دیا گیا۔الزبیری نے واضح کیا کہ یہ کارروائیاں یمنی عوام کی صلاحیتوں اور مفادات پر حوثیوں کے بار بار کیے جانے والے حملوں کے جواب میں کی جانے والی کارروائیوں کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حوثی ملیشیا شہری تنصیبات کو نشانہ بنا رہی ہے اور آزاد یمنی عوام کا محاصرہ کرکے ان کی مشکلات میں اضافہ کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حوثیوں نے اس سے قبل الضبہ آئل ٹرمینل کو نشانہ بنایا تھا، جس کے نتیجے میں تیل کی برآمد رک گئی اور حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے استعمال ہونے والی مالی رقوم کے بہا میں کمی واقع ہوئی۔الزبیری نے گروہ کی جانب سے شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رہنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان تازہ ترین حملوں میں باب المندب میں المخا بندر گاہ اور العریش لنگر گاہ کو نشانہ بنانا، غذائی اشیا لے جانے والے بحری جہازوں پر حملے اور مارب گورنری میں رہائشی علاقوں اور بے گھر افراد کے کیمپوں کو نشانہ بنانا شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *