یمن،حوثیوں کا باب المندب کے اسٹریٹجک جزیرہ میون پر کنٹرول سرکاری فورسز باب المندب میں واقع جزیرے سے نکل گئی ہیں،حکومتی ذرائع

صنعا(انٹر نیشنل ڈیسک)یمن کے حوثیوں نے باب المندب میں واقع اسٹریٹجک اہمیت کے حامل جزیرے میون پر کنٹرول حاصل کرلیا، اس کا مقصد عالمی سطح پر انتہائی اہم سمندری تجارتی راستے پر اپنی گرفت مضبوط کرنا ہے۔یمنی سرکاری ذرائع کا کہنا تھا کہ سرکاری فورسز باب المندب میں واقع جزیرے سے نکل گئی ہیں۔حوثیوں نے بحیرہ احمر کے ساحل پر واقع مرکزی علاقے کے شہر ذباب پر بھی قبضہ کر لیا۔ادھر یمنی سرکاری فوج نے کہا ہ فضائیہ نے پہلے سے اعلان کردہ کِل باکس میں بمباری شروع کردی ہے۔ شہری تعزالمخا روڈ اور المخا ذباب روٹ استعمال کرنے سے گریز کریں۔حوثی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ 3 ستمبر سے اب تک سعودی قیادت کے حملوں میں 82 افراد ہلاک یا زخمی ہوچکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *