گوجرہ میں دلدوز حادثہ: ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل کو کچل دیا، خاتون جاں بحق، شوہر شدید زخمی

 گوجرہ (ویب ڈیسک)گوجرہ میں ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے خاتون جاں بحق اور اس کا شوہر زخمی ہوگیا۔حادثہ کھدروالہ روڈ پر تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں خاتون موقع پر دم توڑ گئی، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 60 سالہ شمیم جاں بحق جبکہ 65 سالہ شفیق زخمی ہوا، حادثے کے بعد ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق خاتون کی نعش اور زخمی شفیق کو تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال گوجرہ منتقل کردیا۔پولیس حکام کے مطابق واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے، ذمہ دار کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *