گنداواہ میں مہنگائی کا جن بے قابو، سبزیوں اور گوشت اور اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

گنداواہ(ویب ڈیسک)گنداواہ شہر اور گردونواح میں مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دیں، گوشت، ٹماٹر، پیاز، آلو اور دیگر سبزیوں سمیت روزمرہ استعمال کی اشیاء خوردونوش اور کپڑوں فروش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ بازاروں میں سرکاری نرخ نامے کی کھلم کھلا خلاف ورزی جاری ہے اور متعدد دکاندار و سبزی فروش اپنی مرضی کے نرخ مقرر کرکے صارفین سے من مانے دام وصول کر رہے ہیں۔ غریب اور متوسط طبقہ پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے، جبکہ روزمرہ اشیائے خورونوش کی بڑھتی قیمتوں نے گھریلو بجٹ درہم برہم کر دیا ہے۔ مزید شہریوں نے کہا ہے کہ پرائس کنٹرول کمیٹی اور متعلقہ انتظامیہ کی نگرانی آخر کہاں ہے؟ اگر بازاروں میں سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد نہیں ہو رہا تو اس کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہیاہلیانِ گنداواہ نے ڈپٹی کمشنر جھل مگسی اور اسسٹنٹ کمشنر گنداواہ سے مطالبہ کیا ہے کہ گراں فروشی اور منافع خوری کا فوری نوٹس لیا جائے، بازاروں میں اچانک معائنے کیے جائیں، سرکاری نرخ نامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کرائے جائیں اور خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے، تاکہ عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف مل سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *