گنداواہ میں منشیات کا آزادانہ استعمال نوجوان نسل بے راہ روی کا شکار ہوکر تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہیں

گنداواہ(ویب ڈیسک) ضلعی ہیڈ کوارٹر شہر گنداواہ سمیت پورے ضلع میں منشیات کے آزادانہ استعمال سے نوجوان نسل منفی سرگرمیوں میں مبتلا ہوچکی ہے کیونکہ شہر میں آئس اور نشہ آور دیگر اشیاء بلا روک ٹوک آسانی سے دستیاب ہیں جس کی وجہ سے شہر میں نہ صرف چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہو چکا ہے بلکہ دیگر معاشرتی برائیوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے نوجوان نسل جو مستقبل کے معمار کہلاتے ہیں بلکہ وہ والدین کا سہارا بھی ہوتے ہیں لیکن گنداواہ میں سب سے زیادہ پریشان منش?ات کے گھناؤنے استعمال میں مبتلا ان نوجوانوں کے والدین ہیں جو اپنے بچوں کے مستقبل کے تاریک ہونے سے پریشان ہیں منشیات اور آئس کا نہ صرف شہر گنداواہ بلکہ پورے علاقے میں آزادانہ استعمال ایک بہت بڑا المیہ اور لحمہ فکریہ ہے لیکن زمہ داران خواب خرگوش میں مبتلا ہیں گنداواہ اور گردنواح کے متعدد عوامی سماجی حلقوں اور والدین کی کثیر تعداد نے ضلعی انتظامیہ و پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ منشیات کی فروخت میں مبتلا ان معاشرے کے ناسور افراد کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے نشے کے عادی افراد کو بحالی مراکز میں داخلے کیلئے اقدامات کئے جائیں تاکہ نوجوان نسل کے مستقبل کو محفوظ بنایا جاسکے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *