کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلا ک کردیا

کوئٹہ(ویب ڈیسک) کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلا ک کردیا۔ پولیس کے مطابق اتوارکو کوئٹہ کے علاقے شیخ زید ہسپتال کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص سید نور ولد بختیار خان سکنہ ہرنائی کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرر ہوگئے۔ پولیس نے نعش قبضے میں لیکرہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *