Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ(ویب ڈیسک) کوئٹہ میں شاپنگ مال میں اچانک آگ بھڑکنے سے ایک دکان جل کر خاکستر، بروقت کاروائی کر کے آگ پر قابو پالیا گیا۔ چیف فائر آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن کوئٹہ عبدالحق اچکزئی نے بتایا کہ جمعہ کو کوئٹہ کے میکانگی ر وڈ پر واقعہ شاہ ٹاور کے تہہ خانے میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ایک دکان اور دو کیبنز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی میٹروپولیٹن فائر بریگیڈ کے چھ ٹینڈر اور دو فائر باوزر کی مدد سے آگ بھجانے کا عمل شروع کیا گیا اور بروقت آگ پر قابو پالیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ بروقت اطلاع ملنے اور فائر بریگیڈ کی بروقت کاروائی سے پورا پلازہ اور سینکڑوں دکانوں کو محفوظ بنا یا گیا۔ اس موقع پر عوامی حلقوں نے فائر بریگیڈ کی کاروائی کو سراہا