ڈیرہ مراد جمالی میں طاقتور لینڈ مافیا نے محکمہ خوراک کے فوڈ گودام پر قبضہ کرنے کی کوشش ایکسیکی ویٹر مشین سے گندم کے تھڑے چار دیواریں مسمار کرنا شروع کردیں

ڈیرہ مراد جمالی (ویب ڈیسک) ڈیرہ مراد جمالی میں طاقتور لینڈ مافیا نے محکمہ خوراک کے فوڈ گودام پر قبضہ کرنے کی کوشش ایکسیکی ویٹر مشین سے گندم کے تھڑے چار دیواریں مسمار کرنا شروع کردیں اہل علاقے اور محکمہ خوراک کے ملازمین میں سخت تشویش کی لہر دوڑ گئی تفصیلات کے مطابق نصیرآباد کے ڈویڑنل ہیڈ کواٹر ڈیرہ مراد جمالی میں لینڈ مفیاء بے لگام دن دھاڑے دیدہ دلیری کے ساتھ محکمہ خوراک کی گوداموں پر قبضہ شروع کردیا گیا بھاری ایکسی ویٹر مشینری کے ذرئیعے گندم کے تھڑوں چار دیواروں کو مسمار کرنا شروع کردیا گیا محکمہ خوراک کے ملازمین کی سخت مذاحمت بھی کام نہ?ئی ڈیرہ مراد جمالی کی انتظامیہ قبضہ گیری کے سامنے خاموش اربوں روپے کی سرکاری محکمہ خوراک کی گوداموں پر قبضے پر ڈیرہ مراد جمالی کے عوام میں سخت تشویش کی لہر دوڑ گئی سیاسی سماجی اور عوامی حلقوں کا وزیراعلی بلوچستان صوبائی وزیر خوراک چیف سیکریٹری بلوچستان صوبائی سیکریٹری خوراک اور کمشنر نصیراباد ڈویڑن سے فوری نوٹس لینے قبضہ گیری کے خاتمے اور ملوث لینڈ مافیاء کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *