Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
ڈیرہ مراد جمالی (ویب ڈیسک) ڈیرہ مراد جمالی نوتال قومی شاہراہ اور کچھی بھاگ ناڑی روڈ ڈکیتی کی مختلف وارداتیں مسلح ڈاکووں نے مختلف مقامات پر ناکے لگا کر درجنوں گاڑیوں ہوٹل مالکان سے مجموعی طورپر پچیس لاکھ چالیس ہزار روپے نقدی ساٹھ سے زیادہ موبائل فونز ودیگر سامان لوٹ لیا گیا مذاحمت کرنے پر مسلح افراد کے تشدد سے تین مسافر زخمی ہو گئے ملزمان فرار واقعات کے خلاف مسافروں کا سخت احتجاج روڈ بلاک انتظامیہ و پولیس کے خلاف نعرے بازی پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی سٹی پولیس تھانے کی حدود شرقی ڈومکی محلہ ٹاور کے قریب میں گزشتہ شب نا معلوم مسلح چور وزیر خان جاگیرانی کے گھر داخل ہوکر اہل خانہ کو یرغمالی بنانے کی بعد پانچ لاکھ چالیس ہزار روپے نقدی و دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کردی گئی جبکہ وزیر خان نے قران پاک اٹھا کر علاقے میں گھمایا اور اپیل کی کہ قران پاک کے صدقے لوٹ گئی رقوم و دیگر سامان واپس کیا جاے ڈیرہ مراد جمالی کے قریب نوتال پولیس تھانے کی حدود قومی شاہراہ پر اٹھ سے دس مسلح ڈاکووں نے ناکہ لگا کر درجنوں گاڑیوں کے مسافروں اور قومی شاہراہ پر قائم عمر پرکانی ہوٹل کے مینجر اور ہوٹل میں بیٹھے ہوے افراد سے مجموعی طورپر بارہ لاکھ نوے ہزار روپے نقدی چالیس سے زیادہ موبائل فونز چھین کر فرار ہوگئے کچھی کے علاقے پولیس تھانہ بھاک ناڑی کے حدود انعام چیک پوسٹ کے مقام پر چھ مسلح ڈاکووں نے بخیتاراباد بھاگ روڈ پر ناکہ لگا کر لوٹ مار کی اس دوران ڈاکووں نیٹوڈی کار کو روک کر شان علی جمالی ودیگر سوار افراد سے چار لاکھ چالیس ہزار روپے نقدء ء اور چھ موبائل فون چھین لیے مذاحمت کرنے پر مسلح ڈاکوون نے انکو شدید تشدد کا نشانہ بنایا تین افراد زخمی ہوگئے جن کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ بھاگ ناڑی پولیس تھانے کی حدود جیکب اباد سے بھاگ جانے والی مسافر ویگن کو ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا لٹنے والے مسافروں کے مطابق ڈاکووں نے انسے مجموعی طوپر تین لاکھ روپے نقدی اور بارہ موبائل فون چھینکر فرار ہوگئے لوٹ مار واقعات کے خلاف مسافرون کا شدید احتجاج روڈ بلاک کر دیے گیے انتظامیہ اور پولیس کے خلاف سخت نعرے بازی لوٹ مار کے واقعات میں ملوث ڈاکووں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا مقامی پولیس جاے وقوعات پر پہنچ گئی اور ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی