Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

لاہور (سپورٹس ڈیسک)ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید پی سی بی کے اہم عہدیدار کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہیں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ تھنک ٹینک کے اہم کردار عاقب جاوید مختصر دورے کے بعد واپس لاہور پہنچے، وہ لارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ کے ہاتھوں 194 رنز کی شکست کے بعد لندن گئے تھے، جہاں انھوں نے قومی ٹیم کے ساتھ 2 ستمبر کو بکنگھم پیلس میں شہزادہ چارلس کے عشائیے میں شرکت کی تھی۔ لندن میں چیئرمین پی سی بی کے ساتھ بورڈ کے اہم اجلاس میں شریک عاقب جاوید پر اس وقت سابق کرکٹرز اور کرکٹ کے حلقوں میں شدید تنقید کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ لارڈز ٹیسٹ کی شکست کے بعد ہیڈ کوچ سرفراز احمد، بولنگ کوچ عمر گل اور سات کھلاڑیوں کو ٹیم سے اچانک باہر کرنا اور پاکستان سے چھ کھلاڑیوں کو طلب کیے جانے کے فیصلے کے بعد بورڈ بالخصوص عاقب جاوید پر شدید تنقید کی جارہی ہے، اور ان کے استعفے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔بورڈ کے حد درجہ مصدقہ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ کے اہم فیصلوں میں شامل عاقب جاوید بدستور اپنے عہدے پر براجمان ہیں اور بورڈ کی جانب سے دی جانیوالی تمام ذمہ داریوں کو بہ حسن و خوبی انجام دے رہے ہیں۔دورہ انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے حوالے سے بورڈ نے سلیکشن کمیٹی کو وضاحتی خط لکھے تھے، جس میں ٹیم سلیکشن کے حوالے سے سوالات کیے گئے تھے، جس سے متعلق عاقب جاوید نے اپنا موقف بورڈ کو پیش کر دیا ہے۔1988 سے 1998 تک قومی کرکٹ ٹیم کیلئے ٹیسٹ کرکٹ میں 54 اور ون ڈے کرکٹ میں 182 وکٹیں لینے والے دائیں ہاتھ کے تیز بولر عاقب جاوید جو 1992 ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کا حصہ تھے۔ بدستور اہم عہدیدار کی حیثیت سے پاکستان کرکٹ بورڈ میں خدمات انجام دیتے رہیں گے۔