چیف جسٹس نے پنجاب پراسیکیوشن کی کارکردگی قابلِ اطمینان قرار دے دی ، عرفان صادق تارڑ

 اسلام آباد (ویب ڈیسک)چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے پنجاب پراسیکیوشن کی کارکردگی کو قابلِ اطمینان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب پراسیکیوشن کا طریق کار اور پیشہ ورانہ کارکردگی پسند ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی سے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب چودھری عرفان صادق تارڑ کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ پنجاب پراسیکیوشن میں خدمات انجام دینے والے پراسیکیوٹرز انتہائی قابل اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل ہیں، پنجاب پراسیکیوشن سے کسی قسم کی شکایت نہیں، کارکردگی قابلِ اطمینان ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب پراسیکیوشن کی کارکردگی دیگر صوبوں کے لیے قابلِ تقلید ہے، دیگر صوبے پنجاب پراسیکیوشن سے مدد اور رہنمائی حاصل کریں، دیگر صوبے پنجاب پراسیکیوشن کے مثر طریق کار اور تجربات سے استفادہ کریں۔پراسیکیوٹر جنرل پنجاب عرفان صادق تارڑ نے کہا کہ پنجاب پراسیکیوشن نے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ مثر نظام وضع کیا ہے، چیف جسٹس پاکستان کی جانب سے پنجاب پراسیکیوشن کی کارکردگی کا اعتراف محکمہ کے لیے باعثِ اعزاز ہے۔عرفان صادق تارڑ نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان کی حوصلہ افزائی سے افسران اور پراسیکیوٹرز کو مزید محنت کا حوصلہ ملے گا، قانون کی حکمرانی اور انصاف کی مثر فراہمی کے لیے اصلاحات کا سلسلہ مزید تیز کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *