Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
ڈیرہ مراد جمالی ( ویب ڈیسک)نصیرآباد کے علاقے چھتر فلیجی میں دو قبائل کے درمیان 24گھنٹوں سے بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کے تبادلے میں مشہور ڈکیٹ گینگ کا سربراہ صابر شاہ عرف صابو شاہ ہلاک جبکہ 4افرادزخمی ہوگئے ۔پولیس کے مطابق چھتر فلیجی کے علاقے میں دو قبئل کے درمیان گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے جس میں دونوں قبائل کی طرف سے چھوٹے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جارہا ہے فائرنگ کے نتیجے میں نصیرآباد کا مشہور ڈکیت و دہشت گر د گروپ کا سربراہ سید صابر شاہ عرف صابو شاہ کہیری ہلاک ہوگیا جو سندھ اور بلوچستان میں چوری ،ڈکیتی ، رہزنی ،بھتہ خوری سمیت دیگر سینکڑوں وارداتوں میں مطلوب تھاجس کی سرکی قیمت بھی مقرر کی گئی تھی۔ جبکہ فائرنگ سے 4دیگر افرادزخمی ہوگئے فائرنگ کی زد میں آکر دو بیل ، چھ بکریاں بھی ہلاک ہوگئیں اور فائرنگ سے گھروں ، سولر پلیٹس اوردو زرعی ٹیوب ویلوں کو بھی نقصان پہنچا ۔فائرنگ کے بعد پولیس اوردیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اور دونوں قبائل کی جانب سے مورچے خالی کرانے کا سلسلہ جاری ہے اورذرائع کے مطابق فی الحال دونوں طرف سے فائرنگ کا سلسلہ رک چکا ہے تاہم مسلح افراد اب بھی موروچوں میں موجود ہیں۔