چاغی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما جاں بحق

کوئٹہ(ویب ڈیسک) چاغی میں نامعلوم مسلح افرادکی فائرنگ سے قبائلی رہنما جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ہفتہ کو چاغی بازار میں نامعلوم افراد نے ایک دکان پر فائرنگ کرکے قبائلی رہنما ملک کریم داد محمدحسنی کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *