Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل پیڈل فیڈریشن اور ایشیا پیڈل فیڈریشن کی زیر سرپرستی، اسلام آباد پیڈل ایسوسی ایشن اور پاکستان پیڈل فیڈریشن کے زیر اہتمام اور اسلام آباد اولمپک ایسوسی ایشن کے تعاون سے پی پی ایف پیڈل رینکنگ کپ ٹورنامنٹ 11 ستمبر سے اسلام آباد میں شروع ہو گا۔ اسلام آباد پیڈل ایسوسی ایشن کے صدر صہیب حسن نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں اور ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے کھلاڑی مختلف چار کیٹگریز میں حصہ لیں گے جن میں بوائز انڈر-12، بوائز انڈر14،بوائز انڈر16 اور بوائز انڈر-18 کے مقابلے شامل ہیں ٹورنامنٹ 13 ستمبر تک جاری رہے گا اورٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔