پنجگور میں مہنگائی کا عفریت قابو سے باہر عام لوگوں کی زندگیاں محال ہوگئیں ٹماٹر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے آخری حدیں پار کردیںفی کلو 400 روپے کا ہوگیا

پنجگور(این این آئی ) پنجگور میں مہنگائی کا عفریت قابو سے باہر عام لوگوں کی زندگیاں محال ہوگئیں ٹماٹر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے آخری حدیں پار کردیںفی کلو 400 روپے کا ہوگیا ہے پرائس کنٹرول کمیٹی غائب شہری گران فروشوں کے شکنجے میں آگئے ہیں پنجگور کے شہریوں نے لوکل پیدوار کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر تعجب کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ ٹماٹر بااثر کی زمینوں سے آرہا ہے جس پر مارکیٹ کمیٹی اور پرائس کمیٹی دونوں نے چھپ سادھ لی ہے انکا کئیں بھی وجود نظر نہیں آرہا پرائس کنٹرول کمیٹی اور مارکیٹ کمیٹی گوشت پر 10 روپے بڑھنے پر فورا پہنچ جاتے ہیں مگر ٹماٹر پر لوٹ مار کرنے والوں پر انکا کوئی گرفت نہیں ہے جس سے عام شہری بدترین معاشی مشکلات کا سامنا کررہے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ ٹماٹر جو پنجگور کی لوکل پیداوار ہے اسکی قیمتوں میں اچانک ہوشربا اضافہ باعث تشویش اور کنفیوزن کا سبب بن رہی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *