Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
پشاور(سپورٹس ڈیسک) پشاور سپورٹس کمپلیکس میں جشنِ آزادی پاکستان کے سلسلے میں پروقار اور رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں کھیلوں کے مقابلوں، تفریحی و ثقافتی سرگرمیوں، ملی نغموں اور دیگر پروگراموں کے ساتھ آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا۔تقریب کے موقع پر مشیر کھیل و امور نوجوانان خیبرپختونخوا تاج محمد خان ترند نے سیکرٹری سپورٹس محمد آصف کے ہمراہ جشنِ آزادی کا کیک کاٹا۔ اس موقع پر سپورٹس کمپلیکس میں ہزاروں کی تعداد میں شائقین موجود تھے، جنہوں نے مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں بھرپور دلچسپی لی جبکہ ثقافتی اور تفریحی سرگرمیوں سے بھی محظوظ ہوئے۔اس موقع پر فٹبال نمائشی میچ میں پشاور سینئر نے پشاور جونیئر کو 2-1 سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی۔مشیر کھیل و امور نوجوانان تاج محمد خان ترند نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی سپورٹس فیسٹیول کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا، کھیلوں کو فروغ دینا اور ان میں حب الوطنی کے جذبے کو اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیسٹیول کے تحت مختلف کھیلوں کے مقابلوں کے ساتھ جشنِ آزادی کی مناسبت سے خصوصی تقریبات بھی منعقد کی جا رہی ہیں۔سیکرٹری سپورٹس محمد آصف نے کہا کہ آزادی سپورٹس فیسٹیول جشنِ آزادی کی تقریبات کا اہم حصہ ہے۔ صوبائی حکومت نوجوانوں کو مثبت، صحت مند اور تعمیری سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنے اور صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں اور تفریحی سرگرمیوں کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔