Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہاہے کہ پاکستان اور نیپال کے درمیان براہ راست پروازیں بحال ہونی چاہئیں۔ پاکستان، نیپال، بھوٹان پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس کی صدارت گروپ کے کنوینر و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر مہیش کمار ملانی نے کی۔اجلاس میں پاکستان اور نیپال کے درمیان دوطرفہ تعلقات، تجارتی روابط اور باہمی تعاون کے فروغ سمیت مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ پاکستان اور نیپال کے درمیان براہ راست پروازیں بحال ہونی چاہئیں تاکہ دونوں ممالک کے درمیان فضائی رابطے کو مزید فروغ ملے اور پروازیں معاشی طور پر قابل عمل بن سکیں۔انہوں نے کہا کہ براہ راست فضائی رابطے سے عوامی روابط، تجارت اور سیاحت کو فروغ دینے کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔اجلاس میں پاکستان میں نیپال کی سفیر محترمہ ریتا دیتال، پارلیمنٹرینز شہزادہ محمد گشتاسپ خان، محمد مبین عارف، محمد عثمان بدینی، شائستہ خان، ڈاکٹر درشن، اسفند یار ایم بھنڈارا، رمیش لال اور فرح اکبر نے شرکت کی۔اجلاس میں پاکستان اور نیپال کے درمیان عوامی روابط کے فروغ، ثقافتی تبادلے کے پروگراموں اور تعلیمی وظائف میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔نیپال کی سفیر محترمہ ریتا دیتال نے کہا کہ پاکستان اور نیپال کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں اور دونوں ممالک مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دے کر دوستانہ روابط کو نئی بلندیوں تک لے جا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دوطرفہ تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں جن سے استفادہ کرتے ہوئے عوامی روابط کو مزید مستحکم بنایا جا سکتا ہے۔