Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
اسلام آباد (ویب ڈیسک)اسلام آباد کے نجی کالج کی طالبہ دیا انیل بھاٹیا نے یونیورسٹی آف لندن کے 3سالہ ایل ایل بی آنرز میں 10 ڈسٹنکشنز حاصل کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں برطانیہ سے آئے اساتذہ نے شرکت کی۔جامشورو سندھ سے تعلق رکھنے والی پاکستان کی ہونہار طالبہ دیا انیل بھاٹیا نے یونیورسٹی آف لندن کے ایل ایل بی آنرز میں 10ڈسٹنکشنز کےساتھ دنیا بھر میں اعلی ترین نمبر حاصل کر کے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے اور تعلیمی میدان میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ دیا انیل بھاٹیا کی اس شاندار کامیابی پر اسلام آباد نجی کالج میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں یونیورسٹی آف لندن سے آئے اساتذہ نے شرکت کی اور طالبہ کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اسلام آباد اسکول آف لا کی طالبہ کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں عالمی ریکارڈ بنانے والے ٹاپر اور دیگر نمایاں طلبہ میں شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔تعلیمی ماہرین کے مطابق دیا انیل بھاٹیا نے کہا کہ وہ پاکستانی خواتین خاص کر اقلیتی برادری کی خواتین کےلئے کام کرنا چاہتی ہیں۔