Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

واشنگٹن (این این آئی)پاکستانی امریکن ڈاکٹر آصف محمود امریکی کمیشن برائے عالمی مذہبی آزادی کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔تاریخ میں پہلی بار ایک امریکن پاکستانی کو امریکا کے عالمی کمیشن برائے مذہبی آزادی کا متفقہ طور پر چیئرمین منتخب کرلیا گیا ہے، یہی نہیں وہ یہ عہدہ سنبھالنے والے پہلے جنوب ایشیائی بھی ہیں۔ڈاکٹر آصف محمود اس وقت یوایس سی آئی آرایس کے وائس چیئرمین کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ امریکا کے اس اہم ادارے میں ان کی دوسری مدت کیلئے تقرری مئی سن2026 میں کی گئی تھی۔اس طرح وہ سوا دوبرس سے اس ادارے کےرکن ہیں اور ان کے نئے تقرر کی معیاد 14 مئی سن 2028 تک ہے۔