Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی ویمن ایشیا کپ 2026 کے فائنل کے موقع پر مہمانِ خصوصی ہوں گے جو فاتح ٹیم کو ٹرافی پیش کریں گے۔ذرائع کے مطابق ویمن ایشیا کپ کا فائنل 13ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔دوسری جانب اس بحث کا آغاز ہو گیا کہ بھارتی خواتین ٹیم ایشیا کپ کا فائنل جیتنے کی صورت میں محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرے گی یا نہیں؟واضح رہے گزشتہ برس ایشیا کپ جیتنے والی بھارتی مینز ٹیم نے صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہیں کی تھی جس کی وجہ سے تنازع پیدا ہو گیا تھا اور بھارتی ٹیم کو کڑی تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔عالمی سطح پر بھارتی ٹیم کے ٹرافی وصول نہ کرنے کے اقدام کو اسپورٹس مین اسپرٹ کے منافی قرار دیا گیا تھا۔