Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ(ویب ڈیسک )پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے فوکل پرسن وپاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سینئر رہنما چوہدری نعیم کریم نے عید میلاد النبی ﷺ کے پرمسرت موقع پر پوری امت مسلمہ، خصوصاً بلوچستان کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ولادت باسعادت حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ پوری انسانیت کے لئے رحمت، ہدایت اور امن کا پیغام ہے۔مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے رابطہ آفس سے جاری ہونے والے ایک بیان چوہدری نعیم کریم نے حضور اکرم ﷺ کی سیرت طیبہ اخوت، عدل، رواداری اور خدمتِ انسانیت کا عظیم نمونہ ہے آج ہمیں بطور مسلمان اس عہد کی تجدید کرنا ہے کہ ہم اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی کو سیرت النبی ﷺ کی روشنی میں سنواریں اور ایک پرامن، خوشحال اور انصاف پر مبنی معاشرہ تشکیل دیں ۔انہوں نے کہا کہ آج 12 ربیع الاول کا دن ہے جو کہ کائنات کی تاریخ کا ایک روشن باب ہے یہ وہ دن ہے جب سید المرسلین، خاتم النبیین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت ہوئی اس دن کی آمد سے عرب کی تاریک راتیں روشن ہوئیںاور دنیا کو ایک ایسی ہستی ملی جس نے عدل، رحمت اور انسانیت کا درس دیا آپ کی پیدائش نہ صرف مسلمانوں کے لیے بلکہ پوری انسانیت کے لیے ایک عظیم نعمت تھی اسی طرح یہ دن آپ کی دنیا سے پردہ پوشی کا بھی دن ہے آپ کی زندگی کا ہر پہلو ہمارے لیے رہنمائی کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کی نبوت سے قبل کی زندگی بھی صداقت اور امانت کی مثال تھی آپ کو “الصادق” اور “الامین” کے لقب سے پکارا جاتا تھا نبوت کے بعد، آپ نے توحید کی دعوت دی، ظلم و جبر کا خاتمہ کیا اور ایک ایسے معاشرے کی بنیاد رکھی جہاں ہر انسان کو اس کے حقوق ملے آپ کی حیاتِ طیبہ میں صبر، تحمل، عفو و درگزر اور اخلاقِ حسنہ کا اعلیٰ ترین نمونہ موجود ہے آپ نے صرف روحانی اور اخلاقی تعلیمات ہی نہیں دیں،بلکہ ایک کامیاب سیاسی نظام کی بھی بنیاد رکھی مدینہ منورہ ہجرت کے بعد آپ نے مدینہ کی ریاست قائم کی جہاں مسلمانوں، یہودیوں اور دیگر قبائل کو میثاقِ مدینہ کے ذریعے ایک مشترکہ دستور کے تحت متحد کیا۔ اس دستور نے مذہبی آزادی، عدل اور ریاست کی حفاظت کو یقینی بنایا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے فیصلوں میں انصاف اور حکمت کا مظاہرہ کیا، اور یہ ثابت کیا کہ ایک دین دار حکمران کس طرح اپنی رعایا کے لیے رحمت کا باعث بن سکتا ہے۔ آپ کی سیاسی بصیرت نے نہ صرف ایک مثالی معاشرہ تشکیل دیا بلکہ بین الاقوامی تعلقات کے اصول بھی وضع کیے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر اپنے علاقے، گلی اور محلوں کو اتحاد، اخوت اور یکجہتی کا گہوارہ بنائیں تاکہ دنیا کو یہ پیغام دیا جا سکے کہ مسلمان حضور اکرم ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہر مشکل کا مقابلہ کر سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں اس بات کا احساس دلاتا ہے کہ حقیقی کامیابی صرف اسوہ حسنہ ﷺ کی پیروی میں ہے ہمیں چاہیے کہ اپنے قول و فعل اور طرزِ عمل سے دنیا کو یہ بتائیں کہ اسلام امن، محبت اور خدمت انسانیت کا مذہب ہے۔