Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی کابینہ نے ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 اور نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ 2010 میں ترمیم کی منظوری دیدی۔ جمعرات کو وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔وفاقی کابینہ نے دفاعی افواج ایکٹ 2026 (Defence Forces Act 2026) کے مسودے کی منظوری دے دی۔ یہ مسودہ 27ویں آئینی ترمیم کے زریعے کی گئی ترامیم کے تسلسل میں تیار کیا گیا ہے اور اسکا مقصد چیف آف ڈیفنس فورسز کے عہدے اور چیف آف ڈیفنس فورسز ہیڈ کوارٹرز کے حوالے سے متعلقہ انتظامی امور کا تعین کرنا ہے،کابینہ کی منظوری کے بعد دفاعی افواج ایکٹ 2026 کا مسودہ پارلیمان کے جاری اجلاس میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔وفاقی کابینہ نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ 2010 (National Command Authority Act 2010) میں ترمیم کی بھی منظوری دے دی جو 27 ویں آئینی ترمیم کے بعد ایک ضروری عمل تھا۔نیشنل کمانڈ ایکٹ 2010 میں ترمیم شدہ مسودہ بھی منظوری کے لیے پارلیمان میں پیش کیا جائے گا۔