وزیر اعلیٰ بلوچستان کا رکن صوبائی اسمبلی میر غلام دستگیر بادینی کے والد محترم حاجی میر جمعہ خان بادینی کے انتقال پر اظہار افسوس و تعزیت

کوئٹہ(ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے رکن صوبائی اسمبلی میر غلام دستگیر بادینی کے والدحاجی میر جمعہ خان بادینی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے سوگوار خاندان، بالخصوص میر غلام دستگیر بادینی سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی۔ وزیر اعلیٰ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *