Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی،چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر، صوبائی وزراء صوبائی وزرابخت کاکڑ، میر صادق عمرانی، حاجی علی مدد جتک، میر ضیاء لانگو، رکن اسمبلی وسابق چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی،رکن اسمبلی عبیدالمجید بادینی،سینیٹر دھنیش کمار اوردیگر نے اتوار کو یہاں رکن صوبائی اسمبلی میر غلام دستگیر بادینی کے والد محترم حاجی جمعہ خان بادینی کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ ر جاکر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی او نے حاجی جمعہ خان بادینی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا وزیراعلیٰ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔