Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ(ویب ڈیسک)نوشکی پولیس نے کھلاڑی کے قتل اور موٹرسائیکل چھیننے میں ملوث 3ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ایس پی نوشکی سلیم شاہوانی کے مطابق گزشتہ دنوں نوشکی کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے نوجوان کھلاڑی جلیل بادینی سے نوشکی کرکٹ گراؤنڈ کے قریب موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کی مزاحمت پرفائرنگ کرکے اسے ہلاک اور موٹرسائیکل چھین کرفرار ہوگئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ واقعہ کی ایف آئی آر نمبر2026/47زیر دفعہ34/397تعزیرات پاکستان تھانہ سٹی نوشکی میں درج کی گئی۔انہوں نے بتایاکہ میری نگرانی میں ڈی ایس پی سٹی جہانزیب، ایس ایچ او سٹی محی الدین نوشیب اور ان کی ٹیم نے تکنیکی تفتیش اور موثر پیروی کے ذریعے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ میں مبینہ طور پر ملوث درج ذیل تین محمد مصور سکنہ کلی فقیران نوشکی،عبدالصمد سکنہ زورآباد نوشکی اور محمد یاسر سکنہ زور آباد نوشکی کو گرفتارکرلیا۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے دوران تفتیش واقعہ میں اپنے ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے ملزمان سے مزیدتفتیش جاری ہے۔