نورزمان کاکڑ اور حاجی ابراہیم زہری کا یہ مطالبہ ڈپلومہ اور بی ٹیک ہولڈرز کے دیرینہ حقوق کی ترجمانی کرتا ہے

کوئٹہ(ویب ڈیسک)پاکستان ڈپلومہ انجینئرز فیڈریشن کے صوبائی صدر نورزمان کاکڑ، صوبائی جنرل سیکرٹری حاجی محمد ابراہیم زہری، نائب صدر حضرت علی اچکزئی،حاجی کریم بلوچ،جوائنٹ سیکرٹری اسلم کھیتران، خالد جاوید،ایری گیشن کے صدر نادر شاہ،بی ڈی اے کے صدر عارف بنگلزئی،اربن کے ظہور مینگل اوردیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں حکومت حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ کے فیصلے کے مطابق ڈپلومہ اور بی ٹیک انجینئرز کے پروموشن اوردیگر معاملات پر قوانین کے مطابق عملدرآمد کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے آئین کے آرٹیکل 189کے تحت تمام ادروں کو پابند کیا ہے کہ ڈپلومہ اور بی ٹیک انجینئرز کے پروموشن اوردیگر معاملات پر قوانین کے مطابق عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے کیونکہاین ٹی سی (NTC)کی رجسٹریشن کو پی ای سی کی رجسٹریشن کے مساوی قرار دینے کے فیصلے نے ڈپلومہ اور بی ٹیک انجینئرز کی پرموشن میں رکاوٹوں کو دور کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ملک بھر کی ڈپلومہ اور بی ٹیک انجینئرز کو ترقیاں دی گئی ہیں لیکن بلوچستان کے مختلف ڈیپارٹمنٹس میں ترقیاں نہیں دی گئیں لہذا ان ڈیپارٹمنٹس میں ترقیوں پر عملدرآمد کیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *