Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

نال (صباءنیوز) صوبائی حکومت کی جانب سے بلوچستان بھر میں دفعہ 114 کے نفاذ کے بعد منہ ڈھانپ کر گھومنے پر پابندی عائد کی گئی ہے، تاہم نال بازار اور گردونواح میں بعض افراد اب بھی منہ پر چادر یا کپڑا ڈال کر گھومتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ بازار ایک عوامی اور مصروف مقام ہے، جہاں بلا ضرورت چہرہ ڈھانپ کر گھومنے والے افراد کی موجودگی سیکیورٹی کے حوالے سے سوالات پیدا کرتی ہے۔ پولیس کو چاہیے کہ ایسے افراد کی نگرانی کرے، مشکوک صورتحال میں قانون کے مطابق شناخت اور تلاشی کا عمل یقینی بنائے اور حکومتی احکامات پر م¶ثر عملدرآمد کرائے۔نال بازار میں سیکیورٹی کے پیش نظر پولیس گشت میں اضافہ کیا جائے اور داخلی و خارجی راستوں سمیت بازار کے اہم مقامات پر نگرانی کا م¶ثر نظام بنایا جائے، تاکہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی بروقت نشاندہی ہوسکے