نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، پاکستان کی خارجہ پالیسی کے منظرنامے اور جاری سفارتی روابط کا جائزہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان کی خارجہ پالیسی کے منظرنامے اور جاری سفارتی روابط کا جائزہ لیا گیا۔ منگل کو یہاں ترجمان دفتر خارجہ کے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور آئندہ ہونے والے سفارتی روابط پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ نے آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی اور قریبی رابطہ کاری اور بروقت اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔اجلاس میں قائم مقام سیکرٹری خارجہ سفیر خلیل ہاشمی اور وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *