Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
فیصل آباد(ویب ڈیسک) موٹروے ایم 3 پر سمندری کے قریب مسافر بس اور مزدا میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔ترجمان موٹروے پولیس سنٹرل ریجن سید عمران احمد کے مطابق حادثہ ایم 3 پر کلومیٹر 1024 کے قریب پیش آیا، جہاں راجن پور سے لاہور جانے والی مسافر بس آگے جانے والے مزدا سے ٹکرا گئی، ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ بس ڈرائیور کو دورانِ ڈرائیونگ نیند آنا بتائی گئی ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس افسران فوری طور پر موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی، ریسکیو اداروں کے تعاون سے زخمیوں کو مزید طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سمندری منتقل کر دیا گیا۔حادثے میں بس کا اسٹیورڈ محمد زبیر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، جبکہ 4 افراد معمولی زخمی ہوئے، حادثے کے بعد بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، جس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔