Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
موسیٰ خیل(ویب ڈیسک) ایس پی کلیم اللہ کاکڑ کی ہدایات پر موسیٰ خیل پولیس کی جرائم پیشہ اور مفرور عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں پولیس تھانہ درگ نے پولیس پارٹی کے ہمراہ مفرور ملزمان کے ٹھکانوں پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ FIR No. 02/2026 بجرم 324، 147، 148، 149 PPC میں مطلوب تین مفرور ملزمان کو گرفتار کر لیا گرفتار ملزمان میں قسمت خان ولد سرور جان عبد المجید ولد انور جان اور شعیب ولد شیر جان قوم بیغزئی ایسوٹ شامل ہیں ملزمان نے قتل کا بدلہ لینے کے لئے نعش لیکر جانیوالی ایمبولینس پر فائرنگ کی تھی َموسیٰ خیل پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر اور مفرور ملزمان کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر انداز میں جاری ہیں۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔