مسلم لیگ(ن) کے پرانے کارکن پارٹی کا اثاثہ ہے انہیں عزت و احترام دیاجانا چاہئے،سید جہانگیرشاہ

کوئٹہ(ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ(ن) سید جہانگیر شاہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کے پرانے کارکن پارٹی کا اثاثہ ہے انہیں عزت و احترام دیاجانا چاہئے پارٹی کے قائدین کو چاہئے کہ اگر کوئی بھی پروگرام منعقد ہوتا ہے تو سینئر ساتھیوں کوا س میں دعوت ضرور دی جائے،وفاقی وزیر محسن نقوی کا یہ کہنا کہ ملک اسوقت بدترین بحران کا شکارہے بالکل درست ہے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں سید جہانگیر شاہ نے کہا کہ وفاقی وزیر محسن نقدی کا کہنا کہ ملک اسوقت بدترین بحران کا شکار ہے بالکل درست ہے ہوسکتا ہے کہ ان حالات میں 2027-28ء کا بجٹ پیش نہ کیا جاسکے کیونکہ پاکستان اسوقت عالمی اداروں کا کھربوں روپے کا مقروض ہے اور قرضے کے اوپر سود میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے لہذا ملک کی بھاگ ڈور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے حوالے کی جائے کیونکہ وہ ہی ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پرگامزن کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) بلوچستان میں صوبائی صدر شیخ جعفرخان مندوخیل اور جنرل سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ کی قیادت میں فعا ل اور منظم ہے وزیراعظم پاکستان کوچاہئے کہ وہ رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ کو وفاقی وزارت دیں تاکہ وہ مزید بہتر طریقے سے عوام کی خدمت کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے پرانے ساتھی پارٹی کاقیمتی اثاثہ ہیں اگر پارٹی کا کوئی بھی پروگرام منعقد ہوتا ہے توانہیں پروگرام میں لازمی مدعو کیا جائے۔ انہوں نے سابق وفاقی وزیر خلیل جارج کی مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ خلیل جارج نے گزشتہ روز پروگرام میں حساس ادارے کے ایک سابق عہدیدار پر جس طرح تنقید کی وہ کسی بھی طرح درست اقدام نہیں ہے ہمیں اداروں کے سابقہ اور موجودہ افسران کی عزت کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) بلوچستان صوبے میں آنے والے انتخابات میں انشاء اللہ بھر پور کامیابی حاصل کریگی اور عوام کی خدمت کے مشن کو جاری رکھے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *