مسلم لیگ(ن) کی پارلیمانی آرگنائزنگ کمیٹی کااجلاس پیر کو ایک بجے ہوگا

کوئٹہ(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے جنرل سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ کے ایک اعلامیہ کے مطابق پارلیمانی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس بروز پیر بوقت دوپہر 1بجے صوبائی اسمبلی اسپیکر چیمبر میں منعقد ہوگا  اراکین آرگنائزنگ کمیٹی میں  گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن عبدالخالق اچکزئی پارلیمانی لیڈر میر سلیم خان کھوسہ منسٹر ایجوکیشن میڈم راحیلہ حمید خان درانی پارلیمانی سیکرٹری نوابزادہ میر زرین خان مگسی اور رکن صوبائی اسمبلی شیخ زرک خان مندوخیل شامل ہیں جبکہ سیکرٹری آرگنائزنگ کمیٹی جمال شاہ کاکڑ اجلاس کی کاروائی اور ایجنڈے کے متعلق ممبران کو خصوصی بریفنگ دیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *