Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ(ویب ڈیسک)سیکرٹری پاپولیشن ظفر علی بلیدی، ڈی جی پاپولیشن غلام مصطفی، یو این ایف پی اے کی سعدیہ عطاء،ٹیکنیکل اسیشلسٹ خان محمد، ناصر خان، محمدہاسم، افضل بٹ اور عرخان نے کہا ہے کہ محکمہ پاپولیشن تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے فیملی پلاننگ سے متعلق اشیاء کی مقدار بندی کو مضبوط بنانے کیلئے کام کررہا ہے،آبادی میں تیز رفتار اضافے کے ساتھ وسائل میں متوازن اضافہ نہ ہونے کی صورت میں معاشی اور سماجی دباؤ میں مزید شدت آ سکتی ہے ہمیں ملکربڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے کام کرنا ہوگا۔ یہ بات انہوں نے مقامی ہوٹل میں پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ اور یو این ایف پی اے کے زیر اہتمام فیملی پلاننگ کی اشیاء کی مقدار بندی کو مضبوط بنانے اور کموڈیٹی ضرورت ٹول(سی آر) ٹریننگ ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ سیکرٹری پاپولیشن ظفر علی بلیدی نے کہا کہ ملکی آبادی اور ترقی کے تناظر میں جامع اور موثر قومی حکمت عملی کی تشکیل کے لئے وفاقی حکومت کے زیر نگرانی قومی کونسل برائے آبادی قائم کی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ آبادی کے لیے بہترین منصوبہ سازی کے لیے یہ اعلیٰ سطحی قومی فورم وفاقی اور صوبائی حکومتی پالیسی ہم آہنگی اور اداراجاتی روابط کو یقینی بنائیگا۔انہوں نے کہاکہ یہ کونسل قومی آبادی پروگرام کے نفاذ کے لیے پالیسی رہنمائی کے ساتھ ساتھ قومی ترجیحات کے مطابق مؤثر عمل درآمد کے ضمن میں ضروری اور بر وقت فیصلہ سازی بھی کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نوجوان آبادی ملک کا قیمتی سرمایہ ثابت ہو سکتی ہے، بشرطیکہ انہیں معیاری تعلیم، فنی تربیت، جدید مہارتیں، بہتر طبی سہولیات اور باعزت روزگار فراہم کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ کسی بھی ملک کی اصل طاقت صرف اس کی آبادی کی تعداد میں اضافہ نہیں بلکہ اس آبادی کی تعلیم، صحت، مہارت اور پیداواری صلاحیت میں مضمر ہوتی ہے اگر انسانی وسائل پر بروقت سرمایہ کاری کی جائے تو بڑھتی ہوئی آبادی معاشی ترقی کا محرک بن سکتی ہے۔۔ انہوں نے کہا کہ اسوقت ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی ایک بہت بڑا چیلنج بن چکی ہے حکومت نے بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے محکمہ پاپولیشن،یو این ایف پی اے اوردیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملکر شادی شدہ جوڑوں کو فیملی پلاننگ سے متعلق شعورو آگاہی کی فراہمی کو یقینی بنانے کا تہیہ کررکھا ہے جس کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ محکمہ پاپولیشن اور یو این ایف پی اے وقتاً فوقتاً اپنے ملازمین کی صلاحیتوں میں اضافے کیلئے ورکشاپ کا انعقاد کر تا ہے جس سے ملازمین کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ پاپولیشن نے فیملی پلاننگ کرنے والے شادی شدہ جوڑوں کا مکمل ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کردیا ہے اور فیملی پلاننگ پر عملدرآمدکرنے والے جوڑوں کو فیملی پلاننگ سے متعلق سا مان کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے۔