محسن نقوی کی بیرسٹر گوہر سے ملاقات، والدہ کے انتقال پر تعزیت

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر داخِلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔محسن نقوی نے بیرسٹر گوہر سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کےلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے بیرسٹر گوہر سے والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، پی ٹی آئی چیئرمین نے محسن نقوی کی گھر آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔خیال رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کی والدہ کا انتقال 8اگست کو ہوا تھا، مرحومہ کی تدفین آبائی علاقے میں کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *