Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

ہرنائی(ویب ڈیسک) ڈپٹی کمشنر ہرنائی میر ارشد حسین جمالی نے عالمی یومِ اساتذہ کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں اساتذہ کی گرانقدر خدمات کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے اساتذہ کو معاشرے کا معمار قرار دیتے ہوئے کہا کہ علم، تربیت اور کردار سازی کے ذریعے نئی نسل کی رہنمائی کرنے والے اساتذہ ہی قوموں کے روشن مستقبل کی بنیاد رکھتے ہیں۔ڈپٹی کمشنر میر ارشد حسین جمالی نے اپنے ذاتی تجربات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود بھی ماضی میں معلم کے مقدس پیشے سے وابستہ رہ چکے ہیں، اس لیے وہ اس شعبے کی ذمہ داریوں، مشکلات اور حقیقی اہمیت سے بخوبی واقف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج وہ جس مقام پر بھی خدمات انجام دے رہے ہیں، اس میں ان کے اساتذہ کی محنت، تربیت اور مسلسل رہنمائی کا بنیادی کردار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ استاد محض کتابی علم منتقل کرنے تک محدود نہیں رہتا بلکہ وہ طلبہ کی شخصیت سازی، اخلاقی تربیت، شعور کی بیداری اور مثبت سوچ کو پروان چڑھاتا ہے۔ معاشرے کی تعمیر و ترقی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ مختلف شعبہ ہائے زندگی—خواہ وہ ڈاکٹرز ہوں، انجینئرز، افسران، سیاستدان یا صحافی—سبھی کسی نہ کسی استاد کی محنت اور شفقت کا ثمر ہیں۔ اس لیے اساتذہ کو عزت و احترام دینا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہیڈپٹی کمشنر ہرنائی نے ملک بھر، بالخصوص بلوچستان کے تمام اساتذہ کو ان کی بے لوث اور بلاتفریق خدمات پر سلامِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ قوموں کی ترقی اور نئی نسل کے تابناک مستقبل میں اساتذہ کا کردار ہمیشہ بنیادی اہمیت کا حامل رہے گا اور ان کی خدمات کو تاریخ میں ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔