سعودی وزیرِ خارجہ کی ایرانی ہم منصب سے بہن کے انتقال پر تعزیت

ریاض (انٹر نیشنل ڈیسک)سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ایرانی وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔شہزادہ فیصل بن فرحان نے عباس عراقچی سے ان کی بہن کے انتقال پر تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گفتگو کے دوران سعودی وزیرِ خارجہ نے عباس عراقچی سے ان کی بہن کے انتقال پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے اہلِ خانہ سے بھی ہمدردی کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *