فیلڈ مارشل عاصم منیر وزیرِ داخلہ محسن نقوی کے ہمراہ ایران روانہ, آئی ایس پی آر

file photo

اسلام آباد [ویب ڈیسک]چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر وزیرِ داخلہ محسن نقوی کے ہمراہ ایران روانہ ہو گئے ہیں۔آئی ایس پی آر کے جانب سے جاری بیان میں بتایاکہ اس سے قبل ایران کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر آج ایک وفد کے ہمراہ تہران ک دورہ کریں گے۔آئی ایس پی آرہ کے مطابق یہ دورہ علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کا حصہ ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر دورۂ ایران کے دوران مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع کے پُرامن، پائیدار اور جامع حل کے لیے جاری کوششوں کو آگے بڑھانے سے متعلق اہم ایرانی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’پاکستان خطے میں امن و استحکام کے فروغ اور تنازعات کے پُرامن حل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *