عمان کے وزیرِ خارجہ منگل کو تہران کا دورہ کریں گے

عمان[انٹرنیشنل ڈیسک]عمان کے وزیرِ خارجہ بدر بن حمد البوسعیدی منگل کو تہران کا دورہ کریں گے۔ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اعلان کیا ہے کہ عمان کے وزیر خارجہ منگل کو تہران کا دورہ کریں گے ۔اسماعیل بقائی کے مطابق بدر البوسعیدی ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کریں گے، جس میں دوطرفہ اور علاقائی امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق انھوں نے اس دورے کو تہران اور مسقط کے درمیان جاری سیاسی مشاورت اور دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کی کوششوں کا حصہ قرار دیا۔ترجمان نے مزید کہا کہ ’آبنائے ہرمز سے متصل دونوں ممالک کی حیثیت سے ایران اور عمان خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کے لیے باقاعدگی سے مشاورت کرتے رہتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ’یہ دورہ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان جاری سفارتی رابطوں اور بات چیت کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔‘

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *