Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) پاک حج ایپ پر عازمین حج کی سہولت کے متعدد فیچرز متعارف کرادیے گئے ہیں۔اعلامیے کے مطابق عازمین حج کو گھر بیٹھے پیکج، دورانیہ اور رہائش میں ترمیم کی سہولت مہیا کی گئی ہے، اب ٹو بیڈ، تھری بیڈ، فیملی روم یا شیئرنگ رہائش کا انتخاب گھر بیٹھے ممکن ہوسکے گا۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ لانگ حج کو شارٹ یا شارٹ کو لانگ پیکج میں تبدیل کرنے کی سہولت بھی مہیا کردی گئی ہے، پاک حج ایپ سے میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ کا پرنٹ لےکر مجاز ڈاکٹر سے تصدیق کرانےکا عمل جاری ہے۔حج کو مکمل ڈیجیٹائز کردیا ہے، عازمین گھر بیٹھے درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں: وزیر مذہبی امورفٹنس سرٹیفکیٹ تصدیق کے بعد پاک حج ایپ یا حج پورٹل پر دوبارہ اب لوڈ کرنا لازمی ہے، سمندر پار پاکستانی بھی اپنے نزدیکی ڈاکٹر سے فٹنس سرٹیفکیٹ لے کر ایپ پر اپ لوڈ کریں، کامیاب عازمین حج کو ہارڈشپ کوٹہ کے تحت اپنے محرم یا ہیلپر کی درخواست دینے کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق ایپ میں کسی مجبوری کی بنا پر حج درخواست کی منسوخی اور رقم واپسی کا فیچر بھی متعارف کرایا گیا ہے، حج انتظامات سے متعلق متعدد سہولیات اب عازمین کو گھر بیٹھے دستیاب ہیں، نیشنل آئی ٹی بورڈ کے ڈیجیٹل حج پورٹل کے ذریعے پرائیویٹ حج کی بکنگ بھی جاری ہے۔وزارت مذہبی امور کے مطابق حج پورٹل سے باہر پرائیویٹ حج کی بکنگ یا ادائیگی کی ممانعت ہے، پرائیویٹ حج اسکیم میں 26 ہزار درخواستیں مکمل کرلی گئی ہیں، 45 ہزار نشستیں موجود ہیں۔