“طالبان رجیم کے خلاف مسلح مزاحمت: افغانستان میں مخالف گروہوں کی کارروائیاں مسلسل جاری”

کابل(انٹر نیشنل ڈیسک)طالبان رجیم کے خلاف مسلح مزاحمت میں تیزی آ رہی ہے اور افغانستان بھر میں طالبان مخالف گروہوں کی کارروائیاں جاری ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق افغان طالبان رجیم کے خلاف مسلح کارروائیاں شدت اختیار کرگئیں، جبکہ سکیورٹی اور مثر کنٹرول کے دعووں پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔طالبان مخالف مسلح تنظیموں افغانستان فریڈم فرنٹ،افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ اور افغان گرین ٹرینڈ نے مختلف افغان صوبوں میں حملوں کا دعوی کیا ہے۔ مسلح تنظیم افغانستان فریڈم فرنٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ غور، بدخشان، غزنی، زابل، قندھار اور پروان میں 7 ٹارگیٹڈ کارروائیاں کی گئی ہیں۔افغانستان فریڈم فرنٹ کے مطابق ٹارگیٹد کارروائیوں میں طالبان رجیم کے9 اہلکار ہلاک جبکہ 9سے زائد زخمی ہوئے۔ اسی طرح افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کے مطابق کابل کے علاقے قرہ باغ میں طالبان رجیم کی گاڑی پر مسلح حملے میں 2 اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔افغان گرین ٹرینڈ کے مطابق صوبہ بدخشاں کے دارالحکومت فیض آباد میں طالبان انٹیلی جنس اہلکاروں کی گاڑی کو حملے کا نشانہ بنایا گیا، 2 اہلکار شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *