نیپال پریمیئر لیگ: ’راولپنڈی ایکسپریس‘ شعیب اختر کا اسٹیڈیم میں شاندار استقبال

پاکستان کے سابق مایہ ناز فاسٹ بولر شعیب اختر نیپال پریمیئر لیگ (این پی ایل) کے تیسرے ایڈیشن کی کوریج کے لیے کھٹمنڈو پہنچ گئے جہاں کرکٹ شائقین نے ان کا پُرتپاک استقبال کیا۔

اپنی فاسٹ بولنگ کے باعث ’راولپنڈی ایکسپریس‘ کے نام سے مشہور شعیب اختر نے نیپال میں مداحوں کی محبت اور جوش و جذبے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ کھٹمنڈو کے شائقین کی گرم جوشی غیر معمولی ہے اور انہیں نیپالی کرکٹ کی ترقی کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملنے پر فخر ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *