جان سینا کی واپسی، ڈبلیو ڈبلیو ای میں کیا بڑا اعلان ہونے والا ہے؟

ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف سپر اسٹار اور 17 مرتبہ عالمی چیمپئن رہنے والے جان سینا 2 نومبر کو بروکلین میں ہونے والے ’را‘ ایونٹ میں واپسی کریں گے جہاں وہ ایک اہم اعلان بھی کرنے والے ہیں۔

ڈبلیو ڈبلیو ای نے پیر کی شب جان سینا کی واپسی کی تصدیق کی جبکہ جان سینا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے مداحوں کو اگلے شو سے محروم نہ ہونے کی ہدایت کی۔

ان کے مطابق طویل انتظار ختم ہونے والا ہے اور کئی قیاس آرائیوں کا جواب 2 نومبر کو سامنے آئے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *